غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آخری روز،تباہ شدہ گھر کو دیکھ کر بچی کی دھاڑیں

Nov 30, 2023 | 11:35:AM
غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آخری روز،تباہ شدہ گھر کو دیکھ کر بچی کی دھاڑیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے گھر لوٹ کر آنے والی فلسطینی بچی بمباری سے تباہ شدہ گھر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل چیر دیے۔30 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو ا ہے، اس سے قبل اسرائیل نے 6 روزہ جنگ بندی کی تھی جس کے بعد فلسطینی اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔

اب وسام نصر نامی انٹرنیشنل فوٹوگرافر اور فلسطینی اداکارہ کینزی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو شیئر کی جس میں معصوم بچی اپنے ٹوٹے ہوئے گھر کا ملبہ دیکھ کر رو رہی ہے جب کہ اس کی والدہ اسے تسلیاں دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ کئی ہفتوں بعد فلسطینی بچے جب اپنے گھر واپس لوٹے تو انہوں نے اسے بالکل تباہ شدہ حالت میں پایا۔اسی ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے بچی اور اس کی والدہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کا انگریزی ترجمہ بھی کیا۔