امریکا کے مشہور سفارتکار ہنری کسنجر انتقال کرگئے

Nov 30, 2023 | 08:43:AM
امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کو ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مخالفین کی تقریروں کا آغاز و اختتام گالی سے ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔ انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔