بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی میں واٹر سپلائی نظام درہم برہم، پانی کی سپلائی بند

May 30, 2026 | 23:45:PM
  بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی میں واٹر سپلائی نظام درہم برہم، پانی کی سپلائی بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بجلی کے  بریک ڈاؤن نے پاکستان کے سب سے برے شہر مین پانی کی سپلائی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔  کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو پانی بچانے کے لئے اپ]یل کر دی۔
ککراچی الیکٹرک کمپنی (کے الیکٹرک)  کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ واٹرکارپوریشن کے مطابق مرمت کےلیے جبری شٹ ڈاؤن کیا گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کابریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی، شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس بند ہوگئے۔

کراچی کو پانی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر،مختلف علاقوں میں فراہمی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی واٹر کارپوریشن کو ابتدائی طور پر ایک گھنٹے کے شٹ ڈاؤن سے آگاہ کیا، بجلی کی مکمل بحالی کے وقت کے بارے میں تاحال حتمی معلومات فراہم نہیں کیں۔

ترجمان کے مطابق واٹرکارپوریشن انتظامیہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بجلی کی جلد بحالی یقینی بنائی جاسکے۔ شہری پانی کااستعمال احتیاط سے کریں اورغیرضروری استعمال سے گریز کریں۔