47 سالہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ دو ڈاکؤں کی راہزنی کے دوران جنسی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ کے علاقہ لدھے والا وڑائچ میں راہزنوں نے 47 سال کے رکشہ ڈرائیور کو لوٹنے کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن گرفتاری کوئی نہیں کی۔
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ لدھے والا وڑائچ میں 2 ڈاکوؤں نےسڑک پر چاند گاڑی چلانے والے رکشہ ڈرائیور کو روکا ، اس سے رقم چھین لی اور اسی پر بس نہیں کیا بلکہ قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لدھے والا وڑائش نے زیادتی کا نشانہ بننے والے رکشہ ڈرائیور کی درخواست پر ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس نے بتایا کہ راہزنوں نے47سالہ رکشہ ڈرائیور سے نقدی، موبائل فون چھین لئے ۔ یہ رکشہ ڈرائیور کرات گئے سواریاں اتار کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ گدھا گاڑی پر آئے دو ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹا اور کھیتوں میں لے جا کر باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لدھے والا وڑائچ پولیس ننے کوئی گرفتاری نہین کی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے
