گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں ایک ہزار میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئے ہیں۔
دوسری دو ٹیمیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچ کھیل لئے ہیں، آسٹریلیا اور انڈیا کی ہیں۔
آسٹریلیا کے ساتھ آج راولپنڈی میں ہو رہے ایک ہزاروین ون ڈے میچ کے آغاز میں مہمان آسٹریلین ٹیم کے کیپٹن جوش انگلیس نے گرین شرٹس کے کیپٹن شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا۔
آج کے میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، اس میچ کے شروع ہوتے ہی، گرین شرٹس کرکٹ کی دنیا مین ایک اور مائیل سٹون عبور کر گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو لاہور میں دہشتگردوں کے سری لنکا کی مہمان کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بہت سال تک ہون گراؤنڈ پر کسی دوسرے ملک کی ٹیم کو بلانے کا موقع ہی نہین ملا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ مین پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کے لئے بعض عناصر نے سازشیں بھی کیں، لیکن گرین شرٹس نے دباؤ کے دنوں میں بھی کھیل پر توجہ مرکوز رکھی اور اس کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئسولیشن کو توڑنے کے لئے انتھک جدوجہد کی۔
آج گرین شرٹس ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئے ہیں۔
آج ہزارویں میچ کے آغاز سے پہلے کیپٹن شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیئے: فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، جوکووچ ہار گئے