فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، جوکووچ ہار گئے

May 30, 2026 | 10:09:AM
فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، جوکووچ ہار گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، سابق چیمپئن نواک جوکووچ فرنچ اوپن 2026 سے آوٹ ہوگئے۔

 انہیں برازیل کے زاو فونسیکا نے پانچ سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔

 دونوں کے درمیان مقابلہ تقریباً پونے پانچ گھنٹے جاری رہا، میچ کا فیصلہ پانچویں سیٹ میں ہوا۔

پہلے دو سیٹ نواک جوکووچ نے باآسانی چھ چار اور چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:انڈر 18 ایشین ہاکی، پاکستان نے چین کو ہرا دیا

 لیکن پھر نوجوان کھلاڑی زاو فونسیکا نے کم بیک کیا اور جوکووچ کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

تیسرے سیٹ میں برازیل کے کھلاڑی نے چھ تین سے کامیابی حاصل کی چوتھا اور پانچواں سیٹ کانٹے کا رہا ۔

برازیلین کھلاڑی نے سات پانچ اور سات پانچ سے جیت کر فرنچ اوپن کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فرنچ اوپن کا یہ دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے اس قبل ٹاپ سیڈ یانک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔