عرفات منہاس انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

May 30, 2026 | 21:22:PM
عرفات منہاس انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گرین شرٹس کو ایک اور سٹار باؤلر مل گیا۔ پاکستان  کا آسٹریلیا  کے ساتھ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ون ڈے میچ گرین شرٹس کا  ایک ہزارواں ون ڈے میچ بھی ہے۔ اس میچ  میں عرفات منہاس کو  انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ کیپ بھی ملی۔ اپنے ڈیبیو میچ میں عرفات منہاس نے پانچ وکٹیں لے لیں۔ 

عرفات منہاس بائیں ہاتھ سے روایتی سپن باؤلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ابتدائی اوورز میں ہی دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جانے والی آسٹریلین ٹیم کے بیٹرز کو بوکھا دیا۔

آسٹریلیا کے کیپٹن جوش انگلیس عرفات منہاس کی آج کے میچ میں پہلی وکٹ تھے۔  عرفات کا سامنا کرنے تک انگلیس 13 رنز بنا چکے تھے اور آسٹریلیا کا مجموعہ  62 تھا۔ اسی سکور پر عرفات منہاس نے  مورنس لیبوشگین کو بھی صفر کے انفرادی سکور پر آؤت کر دیا۔ لیبوشگین حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں فاینل ہارنے والی ٹیم حیدر آباد کنگز میں کے کیپٹن بھی تھے اور  عرفات کا پی ایس ایل مین سامنا کر چکے تھے۔

عرفات نے تیسری وکٹ  کیمرون گرین کی گرائی، گرین کو بھی کوئی رن بنانے کی مہلت نہیں ملی۔  62 سے 68 رنز تک پہنچتے پہنچتے آسٹریلیا کی ٹیم اپنے تین بہترین بیٹرز سے محروم ہو گئی، اس کی وجہ عرفات بنے۔ اس دباؤ نے ہی آسٹریلیا کو اپنے  پاکستان ٹؤر کےپہلے ون ڈے میچ میں  42ویں اوور میں ہی   200 رنز پر آل پلئیرز آؤٹ کروا کر پویلین واپس بھیجوا دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے بیٹرز نے سنبھلنے کے لئے بہت محنت کی، ان کا رن ریٹ بہت سکڑ گیا لیکن  123 رنز کے مجموعہ پر پہنچے تو ایک بار پھر عرفات نے ہی میٹ شوٹ کو آؤٹ کر دیا۔ یہ ان کی آج میچ میں چوتھی وکٹ تھی۔

41 ویں اوور میں آسٹریلیا کی 9 ویں وکٹ بھی عرفات نے ہی گرائی۔  ان کا پانچواں شکار نیتھن ایلاس بنے۔ تب آسٹریلیا کا سکور 199 تھا۔  عرفات نے آسٹریلیا کے تجربہ کار بیترز کو ایسا گھمایا کہ 200 کے مجموعہ پر ہی ان کی پاکستان ٹؤور کے پہلے ون ڈے میچ کی اننگ تمام ہو گئی۔ اس وقت  42 واین اوور چل رہا تھا۔

اپنے ون ڈے انترنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹین لینے کے لینڈ مارک کو چھونے کے لئے عرفات نے  10 اوورز میں 32 رنز دیئے۔

عرفات منہاس اپنے پہلے ون ڈے انترنیشنل میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں۔  عرفات منہاس کی ستیٹ آف دی آرٹ باؤلنگ نے  اس سے پہلے صرف ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ہی کرکٹ لوورز کو چونکایا تھا۔  آج انہوں نے ون ڈے انترنیشنل کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز جس چونکا دینے والی پرفارمنس سے کیا ہے، اسے دیکھ کر کرکٹ لوورز سمجھ گئے ہیں کہ گرین شرٹس کو ایک اور سٹار باؤلر مل چکا ہے۔ 

عرفات منہاس کون ہے؟

آج میچ کھیلتے ہوئے عرفات منہاس کی عمر  21 سال اور  چار ماہ ہے۔ وہ پیدائش 2 جنوری 2005 کو پیدا ہوئے تھے۔  پی ایس ایل کے گیارھویں ایڈیشن میں انہیں  ملتان سلطانز کی نئی مینیجمنٹ نے چنا اور عرفات نے اپنی ٹیم کے لئے شاندار  کام کئے۔

پی ایس ایل میں ڈیبیو

عرفات نے پی ایس ایل کے گیارھوین ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ساتھ  میچ سے  ڈیبیو کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی سلو لیفٹ آرم سپن باؤلنگ سے  4 اوورز میں صرف 11 رنز دیے اور 1 اہم وکٹ حاصل کی۔

عرفات جونئیر کرکٹ سے ابھر کر کرکٹ کے پنڈتوں کی  نظروں میں آئے تھے اور پاکستان کی قومی اندر 19 ٹیم کا حصہ بنے۔ دسمبر 2023ء میں منعقد ہونے والے اے سی سی (ACC) انڈر-19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی انڈر-19 ٹیم کا نائب کپتان  تھے۔

جس ٹیم نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ 2024 کھیلا،  اس میں عرفات منہاس بھی شامل تھے۔ گیارھویں قومی ٹی ٹوینٹی وکپ میں وہ جنوبی پنجاب کی ٹیم میں تھے۔

اس ٹورنامنٹ میں  انہیں مینیجمنٹ کی طرف سے ٹیم کے کپتان سعد بیگ کے ساتھ مل کر ٹیم کو لیڈ کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
 ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ اور مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
 انڈر-19 ایشیا کپ میں ان کی اس کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر ہی انہیں اگلے مہینے (جنوری 2024ء) میں ہونے والے انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف غیر معمولی کھیل پیش کیا۔

عرفات اور سمیر
پانچ ماہ پہلے دسمبر 2025ء میں ہونے والے انڈر-19 ایشیا کپ میں عرفات منہاس کے بھائی سمیر منہاس نے پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے بھارت کے خلاف فائنل میں 172 رنز کی تاریخی طوفانی اننگز کھیل کر پاکستان کو ایشیا کپ کا چیمپئن بنایا تھا۔
کیا آپ عرفات منہاس کی انڈر-19 کرکٹ یا حال ہی میں پی ایس ایل (PSL) میں ملتان سلطانز کی طرف سے ان کی بولنگ پرفارمنس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟

اس سے پہلے عرفات منھاس پاکستان قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

عرفات منھاس پاکستان جونیئر لیگ 2022ء میں گوادر شارکس کے کیپٹن تھے۔

عرفات نے لسٹ اے کرکٹ میں ڈیبیو 10 دسمبر 2022 کو  کیا تھا۔ پاکستان کپ 2022-23ء میں ان کا پہلا میچ سندھ کے  ساتھ  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے