پیٹرول سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی کمی 

May 30, 2026 | 14:18:PM
پیٹرول سستا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرازرمضان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدمحکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک کرایوں میں بھی4 فیصد کمی کروا دی۔ 
 ٹرانسپورٹ ہاؤس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہورکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ٹرانسپورٹرز یونین کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 4 فیصلےکمی پراتفاق کرلیاگیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کااس حوالے سےکہنا ہے کہ کرایوں میں فی الفور 4 فیصد تک کمی کی جائےگی،تمام ٹرانسپورٹرز 4 فیصد کمی کےساتھ فوری نئے کرائےنامے آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی ؛صنم جاوید کی درخواست سماعت کے لئے مقرر
کرایوں میں کمی سے ریلیف براہ راست عوام تک پہنچے گا،کرائے کم نہ کرنے والی بسیں اور اڈے سیل ہوں گے۔