اہلخانہ کافتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ سےاعلان لاتعلقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے شہر تربت سے تعلق رکھنے والی فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز سے اہلِ خانہ نےاعلان لاتعلقی کر دیا۔
کالعدم تنظیم کی مبینہ دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
شہناز کی والدہ نے بتایا کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ صرف 9 ماہ کی تھی اور وہ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہو گئی تھی، تقریباً 12 برس سے اس کا خاندان سے رابطہ نہیں ہے، شادی کے بعد بھی وہ عمان میں مقیم رہی جہاں اس کے 2 بچے پیدا ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خاندان کو کبھی شہناز کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا حق مہر اور خاندانی تنازعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری
پریس کانفرنس میں شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے،شہناز کے ایک رشتہ دار کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کا شہناز بلوچ کے کسی قول و فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اور ہمارا خاندان پُرامن پاکستانی ہیں، ہم ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔