انڈونیشیا: جاوا میں کان پر چٹان گرگئی، 10 افراد ہلاک

May 30, 2025 | 22:41:PM
انڈونیشیا: جاوا میں کان پر چٹان گرگئی، 10 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے مغربی علاقے جاوا میں ایک کان پر چٹان گرگئی، حادثے میں دس افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 13 ہے۔

جاوا میں ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق چٹان گرنے سے مشینری بھی ملبے تلے دب گئی ہے، ممکن ہے کہ ریسکیو آپریشن ہفتے کے روز بھی جاری رہے۔

ادھر جاوا کے گورنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سائٹ کافی خطرناک ہے اور کان کنوں کیلئے حفاظتی معیارات پر پوری نہیں اترتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:31 مئی کو تعطیل کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: