پاکستان مسلم لیگ ق سے بڑے سیاسی رہنماؤ کے رابطے

May 30, 2023 | 19:57:PM
پاکستان مسلم لیگ ق سے بڑے سیاسی رہنماؤ کے رابطے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق  سے مختلف سیاسی افراد نے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق گورنر چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین سے رابطے کیے ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا بھی پی ایم ایل ق کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بڑی تعداد نے پی ایم ایل ق کی قیادت سے رابطے کیے ہیں، سیاسی رہنماوں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے پی ایم ایل ق میں جلد شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔