اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کا ایکٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

May 30, 2022 | 20:14:PM
سمندر پار پاکستانیوں، حق رائے دہی، محروم، اسلا م آباد ہائیکورٹ، درخواست دائر،
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہری داﺅدغزنوی نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے محروم کیا گیا،درخواست میںکہاگیا ہے کہ سابقہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا،آئین کا آرٹیکل 17 سمندر پار پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق