کوئٹہ : نامعلوم افرادنے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا

Mar 30, 2026 | 19:00:PM
کوئٹہ : نامعلوم افرادنے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس اختر آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا گیا، کوئٹہ کے متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل  کر دی گئی تھی ،  امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کردی گئی ہیں ،ابتدائی معلومات کے مطابق مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر گیس کے پائپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر جلد قابو پا لیا گیا، جس سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے