کویت: پاور پلانٹ پرایرانی حملہ، بھارتی شہری ہلاک

Mar 30, 2026 | 10:38:AM
 کویت: پاور پلانٹ پرایرانی حملہ، بھارتی شہری ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کویت میں بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ پر ایک ایرانی حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس ایرانی حملے میں پاور پلانٹ کی عمارت کو شید نقصان پہنچا ہے۔

 کویتی حکام کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل جنگ کے بعد علاقائی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

 کویت کی وزارت بجلی نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی ایک سروس بلڈنگ پر ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور عمارت کو نقصان پہنچا۔

وزارت نے مزید کہا کہ تکنیکی اور ہنگامی رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا تاکہ حملے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور آپریشن کے معمول کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس حملے کے حوالے سے ایران کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیوکی بھی جنگ بندی کی اپیل