کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیوکی بھی جنگ بندی کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا نام استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔
مذہبی پیشوا پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب ک کیا۔
انہوں نے دوران جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا استعمال کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا۔
دوران خطاب پوپ لیو نے فریقین سے جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل بھی کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے فریق رہنما جنگی اقدامات کو مذہب کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ایران جنگ کو مسیحیوں کی دشمنوں کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز زیر غور