قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی اتفاق ہسپتال آمد، 3سالہ عنایہ کی عیادت کی

Mar 30, 2024 | 00:40:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف  کی اتفاق ہسپتال آمد ،3سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کی۔

کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے، قائد ن لیگ محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کیسی ہو، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ"۔عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آیا، خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھرآ ئی، قائد میاں نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔