ایران کا فرانس اور عمان کو آبنائے ہرمز سے باردوی سرنگوں کی صفائی کی اجازت دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے فرانس اور عمان کو آبنائے ہرمز سے باردوی سرنگوں کی صفائی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے کا مجاز صرف ایران ہے،کوئی اور آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شامل نہیں ہوگا۔
کاظم غریب آبادی نے کہا فرانس اپنی اشتعال انگیزی سے حساس اور پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ مذاکرات کی امید، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی