ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ آمد و اخراج کی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری) ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 24 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 54 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 13 ہزار 800 کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 76 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 55 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 55 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا آبی ذخائر کے حوالے سے کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1498.65 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 30 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1176.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 28 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 648.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 62 لاکھ 29 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے،جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص