جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص

Jun 30, 2025 | 18:35:PM
جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص
کیپشن: تصویر فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص نے کہا کہ ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے، شیطان کی کنیزیں اقتدار کے سہارے حقیقت کو جھوٹ اور خرافات کے پردوں میں چھپانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان کے جواب میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ  ملکی خزانے کو لوٹنے سے بڑھ کر کوئی شیطانیت نہیں، جاتی امراء کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی شیاطین کا یہ گروہ آج تک اپنی رسیدیں دکھانے اور چوری کی جائیدادوں کے ذرائع اور وسائل پیش کرنے میں ناکام ہے،ان سیاسی شیطانوں کے امام نے کرپشن اور ضمیر فروشی کو سیاست کے رگ و ریشے میں اتارنے کا ہر بدنام زمانہ حربہ متعارف کروایا۔

شیخ وقاص نے کہا کہ اس شیطان کی دختر کے ہاتھ چوری کی حکومت لگی تو ایک سال میں ہی آڈٹ رپورٹیں چیخ چیخ کر کھربوں کی بے ضابطگیوں کی کہانیاں سنانے لگیں،اپنے کرتوت بدلنے کی بجائے سیاسی شیطانوں کا یہ ٹبر اپنے جرائم کنیزوں اور درباریوں کے شور میں چھپانے کی کوششیں کرتا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تہمتوں، بیہودگیوں اور بدتمیزیوں کا دھندہ کرنے اور جماعتیں بدل بدل کر گند پھیلانے والی خاتون عوام کو تمیز کے درس دینے نکلی ہے، کچھ عرصہ پہلے تک یہ بدکلام کسی اور دربار کے باہر بیٹھ کر گزرنے والے ہر راہگیر پر آوازیں کسا کرتی تھی۔

انھوں ںے کہا کہ اس کے نئے مالک اس کے حال پر رحم کریں اور ایسے ذلت آمیز بیگار سے نکال کر اسے قدرے آبرومندانہ کام پر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم