کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر مہنگا ہو گیا

Jun 30, 2025 | 18:20:PM
کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.72 روپے سے بڑھ کر 283.76 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 286.14  روپے ،یورو19 پیسے مہنگا ہوکر 336.55 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 43 پیسے اضافے سے 394 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 78.09 روپے جبکہ سعودی ریال 76.40  روپے پر برقراررہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا ہوگیا،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟خریداروں کیلئے پریشان کن خبر