صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس فاروق حیدر نےصنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی اورپانچ لاکھ روپےمچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔
صنم جاوید کی جانب سےمیاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نےصنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوٹورازم برینڈ کے طور پر متعارف کروایا جائے،وزیراعظم
درخواست ضمانت میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نےریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نےضمانت کی مخالفت کی،تاہم عدالت نےضمانت منظورکرتے ہوئےصنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔