تکنیکی وآپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونیوالی متعدد پروازیں منسوخ

Jun 30, 2025 | 12:12:PM
تکنیکی وآپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونیوالی متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بانکوک تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط اومان ایئر کی پروازڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی

کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی 306اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔