شیفالی نے آخری گفتگوکیاکی؟اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے سکرین شاٹ شیئرکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پرشیئر کردیا۔
شیفالی اوروشال دونوں ہی ریالٹی شو’’بگ باس’’ سیزن 13 میں شامل تھے، دونوں اکثر و بیشتر کئی پارٹیز میں بھی سامنے نظر آتے تھے، اب وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہوئی۔

تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں،آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے،جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کام کے بدلے ناجائزمطالبات: اداکارہ مہربانو نےاہم انکشاف کردیا
واضح رہے کہ شیفالی جریوالا اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسی تھیں،وہ 2002 میں ’’کانٹا لگا‘‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔