پشاور:دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک

ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا،سی ٹی ڈی

Jun 30, 2025 | 09:38:AM
پشاور:دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالشہید پراچہ) پشاور میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ،فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک ہوگیا،دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے,ہلاک دہشت  گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، ہلاک خودکش حملہ آور منیر کے ہینڈلر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،کیا توسیع ہوگی؟

تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں واقعے کا مقدمہ درج کرکےخصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔