افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،کیا توسیع ہوگی؟

Jun 30, 2025 | 09:17:AM
افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،کیا توسیع ہوگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں مقیم پی او آر کارڈز کے حامل افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔

پی اوآر کارڈز کے حامل 14 لاکھ افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے، گزشتہ سال افغان پی اوآر کارڈ ہولڈرز کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔

وزارت سیفران اور داخلہ نے تاحال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے قیام میں توسیع کی سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی، تاہم مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ تک مزید توسیع کی تجویز زیرغور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو بہت برا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

حکام کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی کیونکہ مہاجرین کو پراپرٹی فروخت کرنے اور کاروبار سمیٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اسی لیے قیام میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔