کراچی،لڑکی اریبہ کی لاش ملنے کا کیس،پڑوسی نے شیطانی کام کیا اور منہ دبا کرمار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی پولیس نے ملیر کھوکھراپار میں لڑکی اریبہ کی لاش ملنے کا معمہ 20 دن میں حل کر لیا۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 10 جولائی کو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر منہ دبا کرقتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیف کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ 10 جولائی کو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر لڑکی کا منہ دبایا جس سے وہ مر گئی، لڑکی پڑوسن تھی، دوست کا پوچھنے میرے گھر آئی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ گھر خالی تھا، شیطان کے بہکاوے میں آکر جرم کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو جیل بھیج دیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ 16 سالہ اریبہ مقتولہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی۔
واضح رہے کہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ کھوکھراپار تھانے میں درج ہے، تفتیش کے دوران 20 سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:35 سالہ خاتون ٹیچر میٹرک کے طالب علم کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر پکڑی گئی