35 سالہ خاتون ٹیچر  میٹرک کے طالب علم  کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر  پکڑی گئی

Jul 30, 2025 | 19:37:PM
35 سالہ خاتون ٹیچر  میٹرک کے طالب علم  کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر  پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبی میں ایک 35 سالہ خاتون ٹیچر کو دسویں جماعت کے طالب علم  کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر گرفتار کر لیا گیا۔مذکورہ ٹیچر کافی عرصے سے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے طالب علم کو جنسی نوعیت کے پیغامات بھیج رہی تھی۔

بھارت کے ایک نجی اردو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوی ممبئی کے کوپرکھیرنے (Koparkhairne) کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دسویں جماعت کے ایک طالبعلم کو اپنی ہی سکول کی 35 سالہ خاتون ٹیچر کی جانب سے نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات موصول ہوئے۔ طالبعلم نے جب یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ ٹیچر کافی عرصے سے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے طالب علم کو جنسی نوعیت کے پیغامات بھیج رہی تھی۔ بعد ازاں، بات چیت ویڈیو کالز تک پہنچی، جن میں وہ نیم برہنہ حالت میں موجود تھی۔جب بچے کے والد کو اس صورتحال کا علم ہوا، تو انہوں نے کوپرکھیرنے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے خاتون ٹیچر کے خلاف سختPOCSO  ایکٹ(جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ) کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون ٹیچر کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ ہم اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس نے دیگر طلباء کے ساتھ بھی ایسی حرکتیں کی ہیں یا نہیں۔بچے کے والد نے شکایت میں یہ بھی ذکر کیا کہ اس واقعے نے ان کے بیٹے کی ذہنی صحت پر برا اثر ڈالا ہے، اور وہ گہرے صدمے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف ایک طالبعلم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والا ہے بلکہ تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایک وارننگ ہے کہ وہ اساتذہ کے کردار پر نظر رکھیں اور بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم اور تربیت کا مرکز ہوتے ہیں، جہاں ان کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی حفاظت کی مکمل ذمہ داری اسکول انتظامیہ اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم حالیہ سالوں میں متعدد واقعات نے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے کیسز نے والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ،امریکہ سمیت کئی ممالک میں سونامی کی لہریں،وارننگ جاری