روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ،امریکہ سمیت کئی ممالک میں سونامی کی لہریں،وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طفیل احمد حسنزئی )روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ آیا جو دنیا میں ریکارڈ کیے گئے چھٹے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک ہے،اس کے بعد بحرالکاہل کے کئی علاقوں میں سونامی کی لہریں پہنچیں،چلی کے حکام نے ایسٹر آئی لینڈ کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے اور رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کو کہا ہے۔
امریکی ساحلی علاقے ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں دیکھی گئیں تاہم ہوائی میں سونامی وارننگ کو ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن حکام اب بھی محتاط رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
اب تک امریکی ساحلوں پرسونامی کی شدت میں سرفہرست مقام کہولُوئی، ہوائی ہے جہاں لہروں کی بلندی5.7 فٹ ،دوسرے نمبر پر ہیلو، ہوائی جہاں 4.9 فٹ ،کریسنٹ سٹی، کیلیفورنیا اور ہالی ایوا میں بھی 4.0 فٹ جبکہ ہینالے، ہوائی3.9 فٹ،آرینا کوو کیلیفورنیا میں 3.0 فٹ اور آڈک، الاسکا2.7 فٹ تک پہنچ چکی۔
ایسٹر آئی لینڈ پر وارننگ:
چلی کی حکومت نے ایسٹر آئی لینڈ (جزیرہ پاسکا) کے لیے سونامی وارننگ جاری کی ہے، 8,000 سے زائد افراد پر مشتمل جزیرے کے رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
روس میں آتش فشاں پھٹ گیا:
زلزلے کے بعد روس کے کمچاٹکا علاقے میں کلیوچفسکایا سوپکا نامی یوریشیا کا سب سے اونچا آتش فشاں پھٹ پڑا ،اس کی بلندی 15,580 فٹ ہے،مقامی حکام نے علاقے میں خطرناک موسم اور راکھ کے پھیلاؤ کے خطرے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق