حکومت نے پریشر ڈال کر کل جماعتی کانفرنس کی ہال بکنگ کینسل کروا دی،مصطفی نواز کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان سینئر وائس پریذیڈنٹ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ کل محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ہونی تھی،موجودہ حکومت نے ہال انتظامیہ پر پریشر ڈالا گیا اور ہماری بکنگ کینسل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ مصطفی نواز کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہال میں کل اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ہونی تھی،ملک کو جو مسائل ہیں ان پر بات ہونی تھی، خیبر پختونخوا کے جو حالات ہیں ان کا جائزہ لینا تھا،محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں یہ کانفرنس ہونی تھی،موجودہ حکومت نے ہال انتظامیہ پر پریشر ڈالا گیا اور ہماری بکنگ کینسل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کریش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ہم صبح 10 بجے اس جگہ پھر اکھٹے ہونگے اور اپنا آئینی حق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔اس وقت سیاسی افراتفری عروج پر ہے ۔کل ہم اپنا موقف اس جگہ پر ہی پیش کریں گے۔
مصطفیٰ نواز کھو کھر نے کہا کہ پبلک جگہوں کےلئے اجازت نامہ چاہیے ہوتا ہے، یہ ایک پرائیویٹ کانفرنس تھی اس کو کسی بھی قانون کے تحت روکا نہیں جا سکتا ہے، ہم کل ہر حال میں اس جگہ ہی اکٹھے ہونگے اور آگے کا لائحہ عمل بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:35 سالہ خاتون ٹیچر میٹرک کے طالب علم کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر پکڑی گئی