پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

Jul 30, 2022 | 17:48:PM
پی ٹی آئی ،امیدوار ،واثق قیوم ،بلامقابلہ ،ڈپٹی سپیکر ،منتخب
کیپشن: واثق قیوم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کا پنجاب میں ایک اور بڑا اپ سیٹ! پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی نشست پر بلامقابلہ امیدوار کامیاب کروالیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ  بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرمارجن 7 روپے فی لیٹر مقرر

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا جس کے بعد واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔