سستی بجلی سے صنعتوں کو علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا،گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ فیصلے سے صنعتوں کو علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا، اگر حکومت صنعتوں کی کاروباری لاگت کو کم کرے تو پاکستان 2030 تک 100 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس کر سکتا ہے ۔
سابق نگراں وفاقی وزیر اور چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں وزیر اعظم کے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صنعتیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو ویلکم کرتی ہیں، صنعتوں پر کراس سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے سے بجلی 4 روپے چار پیسے فی یونٹ سستی ہوگی، صنعتوں کے لیے ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ کو 4.5 فیصد کیا جا رہا ہے، وہیلنگ چارجز کو 9 روپے فی یونٹ سے کم کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ اس فیصلے سے صنعتیں سولر اور ونڈ پاور کو ڈسکوز کے ساتھ وہیلنگ انتظام سے استعمال کر سکیں گی، ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت صنعتوں کی کاروباری لاگت کم کرے اور انہیں سہارا دے کر علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے بروقت فیصلے کرے تو پاکستان 2030 تک 100 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر19ورلڈکپ؛ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت کو کتنے رن سے شکست دینا ہوگی؟کیلکولیشن سامنےآگئی