مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Jan 30, 2024 | 19:11:PM
مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) بدھ  کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ میں بارش متوقع ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ ، مانسہرہ،ہری پور، صوابی ،پشاور،مردان ،چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر،کرم ، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ میں درمیانی سے تیز بارش اور  برفباری بھی متو قع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں درمیانی سے تیز بارش اور اس دوران برفباری کا بھی امکان ہے، تاہم اٹک، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور اورقصور میں بھی بارش متوقع ہے، علاوہ ازیں بہا ولپور، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور، جھنگ، ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع، لسبیلہ، خضدار، اورماڑہ، مکران کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ اوردادو میں ہلکی دھند اور سموگ چھائےرہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

انتباہ:

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 30اور 31 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ہے، لہٰذا سیاح محتاط رہیں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔