ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات فیصلہ کن ہونگے :جاوید لطیف

Jan 30, 2024 | 11:02:AM
ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات فیصلہ کن ہونگے :جاوید لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور مرکزی نائب صدر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات فیصلہ کن ہونگے ۔

این اے 115 شیخوپورہ میں ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی چودھری محمد اقبال  گوپے را کے زیرِ اہتمام انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک طرف محب وطن سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اور دوسری طرف دفاعی تنصیبات اور قومی املاک پر حملہ کرنے والے ٹولوں کا مجموعہ ہے، ملک کے باشعور عوام محب وطن جماعت مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انتخابات ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے والوں اور ملکی دفاع اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کے مابین ہے جس میں انشاء اللہ ملک کی خیر خواہ جماعت سرخرو ہوگی اور ملکی تعمیر و ترقی کا سلسلہ وہی سے شروع ہوگا جہاں 2017 کو رکا تھا ۔جلسہ سے استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری محمد اقبال گوپے را اور یاسر اقبال گوپے را نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی بھرپور حمایت کرے گی۔