نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے بی بی پاکدامن کا دورہ، ایمپریس روڈ سے دربار کو منسلک کرنیوالی سڑک پر کام کا جائزہ لیا

Jan 30, 2024 | 01:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے رات گئے دربار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور دربار کو براہ راست ایمپریس روڈ سے منسلک کرنیوالی سڑک پر تعمیری کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دو دن میں راستے میں حائل تمام عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر راستہ صاف کرنے کی ہدایت کی۔

دربار بی بی پاکدامن کے توسیعی پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمپرس روڈ سے دربار کو براہ راست منسلک کرنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے ایمپرس روڈ سے تقریباً 1 کلو میٹر طویل راستے کو کشادہ کرکے کارپٹڈ سڑک بنائی جارہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے ایمپرس روڈ کے انٹری پوائنٹ پر پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتسان میں مقامی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے تجارتی مراکز قائم ہوں گے، گوہر اعجاز

اس کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اور دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے دربار بی بی پاکدامن کمپلیکس کے داخلی راستے کی بہترین فنشنگ کی ہدایت کی اور سیکرٹری سی این ڈبلیو کو فنشنگ کے کام کی خود مانیٹرنگ کر نے کا کہا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری سی این ڈبلیو، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او لاہور، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی او ایل ڈبلیو ایم سی، ڈی جی پی ایچ اے، مدینہ فاؤنڈیشن کے میاں رشید اور متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔