گلگت بلتسان میں مقامی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے تجارتی مراکز قائم ہوں گے: گوہر اعجاز

Jan 29, 2024 | 20:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتسان میں مقامی اشیا کی مارکیٹنگ کے لیے تجارتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پھلوں اور معدنی وسائل بالخصوص قیمتی پتھروں کی برآمدات کے وسیع مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری، کب تک مکمل ہو جائیگی؟ الیکشن کمیشن نے بیان جاری کردیا

دوسری جانب وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ خنجراب پاس کی سال بھر رسائی برآمدات کے لیے ایک سنہری موقع ہے، گلگت بلتستان کی برآمدات بڑھنے سے علاقے کی ترقی اور روزگار میں اضافہ ہو گا، گلگت بلتسان میں مقامی اشیا کی مارکیٹنگ کے لیے تجارتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کی برآمدات سے گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، ملکر گلگت بلتستان کو دنیا میں متعارف کرائیں گے تاکہ اس کے  قدرتی حسن اور نعمتوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔