پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

May 06, 2024 | 14:23:PM
پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا دونوں ہی چیئرمین پی اے سی بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔ تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تو ان کے بجائے  بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا تھا۔