بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ, ویڈیو  وائرل 

May 05, 2024 | 13:58:PM
بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریاست اترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کی یونیورسٹی میں سنیدھی چوہان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

سنیدھی چوہان پُرجوش انداز میں اسٹیج پر پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک سامعین کی جانب سے گلوکارہ پر کسی نے پانی کی بوتل پھینکی، بوتل کے حملے سے وہ تھوڑا گھبرا گئی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیدھی چوہان نے کچھ دیر تک بوتل کو دیکھا، پھر گلوکارہ نے اپنے اردگرد دیکھا اور کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ بوتلیں پھینکنے سے کیا ہوگا؟

مزید پڑھیں:  برائلرمرغی کا گوشت سستا ہوگیا

سنیدھی چوہان کا کہنا تھا  کہ کیا ایسا کرنے سے کنسرٹ رُک جائے گا؟ کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟ جس پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے ایک آوازا میں کہا ‘نہیں’۔ مداحوں کا جواب سُن کر سنیدھی چوہان مُسکرائیں اور پھر اُنہوں نے دوبارہ سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا۔

وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کہ سنیدھی چوہان اس گھٹیا حرکت پر کنسرٹ چھوڑ کر بھی جاسکتی تھیں لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں جبکہ لوگ آج کل بےشرم ہوگئے ہیں۔