کہیں بارش کہیں دھوپ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

May 06, 2024 | 10:01:AM
کہیں بارش کہیں دھوپ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ ، عائمہ خان)محکمہ موسمیات نےآج  موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کےبیشتر  علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کرم، چترال، سوات، دیر،کوہستان اور بالاکوٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی  کی شدت بڑھ گئی،گزشتہ روز اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیرپور، سکھر 42، تربت، سبی 40، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور سرگودھا 39، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان 38 اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ پشاور، مظفر آباد 35، اسلام آباد 34، گلگت 30 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں علی الصبح سورج آنکھیں دکھانے لگا،درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ40 ڈگری کو چھونے کا امکان ظاہر کیاگیا،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ،ہوا کی رفتار صفر کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں  کی گئی جبکہ  اگلے 4 روز  تک شہر میں خشک گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 180 ریکارڈ ، جس کے بعد لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بھی گرمی کا راج برقرار، درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ،درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے  مطابق  دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف،تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے،موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، جس کے بعد کراچی  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  20ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابقا  ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 78 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکئے گئے ۔