بارش, آندھی, طوفان اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Apr 30, 2024 | 19:03:PM
بارش, آندھی, طوفان اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر  علاقوں میں بارش ، آندھی، طوفان اور  ژالہ باری ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بعض علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پرجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صبح (بروز بدھ) اسلام آباد گر دو نواح اور خیبرپختونخوا کے  بیشتر اضلاع میں   میں موسم خشک رہے گاجبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے، مری،گلیات اور گردونواح میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی امید ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورتیز ہوائیں اوترجھکڑ چلنے کی توقع ہے جبکہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں جھکڑچلنے کے قوی امکانات ہیں۔

کشمیر اور گلگت بلتستان  کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی  پڑھیں : اوبر کا پاکستان میں سروس فوری بند کرنے کا فیصلہ