رجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے

May 06, 2024 | 09:22:AM
رجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، لیجنڈ فٹبال کوچ، پاکستان ہاکی کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی سے متاثر ہو کر ہی بنائی تھی۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لوئیس مینوٹی گزشتہ چند ماہ سے کافی علیل تھے اور اتوار کو بیونس آئرس میں ان کا انتقال ہوگیا،85 سالہ مینوٹی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال کوچ تھے، 1978 میں ہوم گراونڈ پر فٹبال ورلڈ کپ جتینے والی ارجنٹائن ٹیم کے وہ ہیڈ کوچ تھے۔ 

انہوں نے اسپین کے کلب بارسلونا کو بھی ٹرافیاں جتوائیں، وہ یوتھ ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی انڈر 20 ٹیم کے کوچ تھے۔

مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ہی متاثر ہوکر بنائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:دورہ آئرلینڈ, انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

1978 میں جب پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن میں موجود تھی تو مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کیلئے آئے تھے، اس موقع پر ان کی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ وحید خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے انہیں ڈبل اٹیک سمیت متعدد ٹپس دیں۔ 

مینوٹی ایک انٹرویو میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کی طرح کھلوانا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہی وہ ورلڈ کپ جیتی۔

 مینوٹی نے بعد ازاں کراچی میں عبدالوحید خان کو ایک ٹیلی گرام کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان ہاکی کی حکمت عملی ان کیلئے ورلڈ کپ جیتنے میں مددگار ثابت ہوئی تھی۔