وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ

May 05, 2024 | 13:18:PM
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

متن میں کہا گیا کہ چلاس کے قریب المناک ٹریفک حادثے کی شفاف تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں، حقائق کی روشنی میں مستقبل میں ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، قراقرم ہائی وے میں بڑھتے حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صادق خان لندن کا میئر منتخب ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے خط میں مزید لکھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، قرقرام ہائی وے پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی ضروری ہے۔