روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ،44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا

May 06, 2024 | 12:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ کے لئے 44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی ٹیم روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گی۔

سعودی امیگریشن ٹیم کو کراچی میں سعودیہ کےقائم مقام کونسل جنرل، ڈائریکٹر حج مورہ اور ڈپٹی ائرپورٹ مینیجر نے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اس موقع پر اے ایس ایف، کسٹمز اے این ایف، بی ایچ ایس اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔