سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

May 06, 2024 | 14:14:PM
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا  2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہے۔