لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ 

May 05, 2024 | 13:17:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے  لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے  لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: صادق خان لندن کا میئر منتخب ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔