نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر  کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال 

May 18, 2024 | 16:19:PM
نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر  کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال 
کیپشن: نواز شریف برطانوی ہائی کمشنر  سے ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف اور برطانیہ کی ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔ 

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔