لگا تار میزائل تجربے۔۔کئی ممالک کی نیندیں اڑ گئیں

Jan 30, 2022 | 22:45:PM
شمالی کوریا۔جاپان۔امریکا۔تجربہ۔میزائل
کیپشن: میزائل اپنے ہدف کی جانب رواں دواں ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )شمالی کوریا نے 2017 کے بعد اپنے سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ شمالی کوریا کا حالیہ ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے اس ضمن میں خبر دار کیاہے کہ شمالی کوریاکشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے اور مذاکرات پر واپس آئے۔جاپانی حکومت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہاہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب امریکا نے بھی شمالی کوریا کے اس نئے میزائل تجربے کی بھی مذمت کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس میزائل تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ شمالی کوریا کا حالیہ ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ ہے۔جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل داغا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کافی کے اتنے فائدے۔۔آپ پینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔۔نئی تحقیق آگئی