کافی کے اتنے فائدے۔۔آپ پینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔۔نئی تحقیق آگئی

Jan 30, 2022 | 22:25:PM
تحقیق۔فرانس۔ہاضمہ۔جگر۔سرطان۔ورزش 
کیپشن: کافی کا کپ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)آج تک یہی سنتے آئے کہ چائے اور کافی کا استعمال معدے اور ہاضمے کو خراب کرتا ہے لیکن فرانس کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینا صحت کے لئے بالکل بھی تقصان دہ نہیں ہے بلکہ یہ پیٹ میں قدرتی طور پر موجود مفید جراثیم کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔محققین نے بتایاکہ کافی پینے سے بڑی آنت کے اختتامی حصے میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہوجاتا ہے جس سے قبض ہونے کے امکان میں بھی کمی ہوتی ہے۔کافی پینے سے لبلبے اور پِتے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے جس کی وجہ سے کئی غذاﺅں کے ہضم ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ کافی کے طبی فوائد میں جگر کے سرطان کے خدشہ میں کمی بھی شامل ہے جبکہ پِتے میں پتھری بھی کم بنتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی ہے کہ کافی پینے سے جگر کی کئی بیمایوں، دماغ کی شریانوں کے پھٹنے یا متاثر ہونے اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔لیکن محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف ایک تحقیق کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کافی پینے ہی کی وجہ سے ہے کیونکہ انسان کی عمر، تمباکو نوشی اور ورزش کی عادات بھی صحت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔نشے میں دھت شرابی لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل