ہریتک روشن کے ساتھ گمنام لڑکی کون۔؟۔تصویروں نے مداحوں کو پریشان کر دیا

Jan 30, 2022 | 00:20:AM
ہریتک, روشن, گمنام, لڑکی
کیپشن: ہریتک روشن کے ساتھ گمنام لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ہریتک روشن حال ہی میں ایک ریستوراں کے باہر دیکھئے گئے ۔ اس دوران ایک  گمنام لڑکی بھی انکے ہمراہ تھی ۔ ہریتک نے اس مسٹری گرل کا ہاتھ تھام کر بڑے ہی پیار سے گاڑی میں بیٹھایا ۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اب انکے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ وہ گمنام لڑکی آخر ہے کون ہے اور وہ کیوں ہریتک کے ساتھ آئی۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن بالی ووڈ کے وہ اسٹار ہیں  جن کے ایکشن اور ڈانس کو  مداح کافی پسند کرتے ہیں ۔ ہریتک طویل عرصہ سے فلموں سے دور ہیں ۔ حال ہی میں وہ ممبئی کے ایک مقبول جاپانی ریستوراں میں  ڈنر پر  نکلے ، جہاں ان کو مسٹری گرل کے ساتھ دیکھا  گیا۔ کھانا کھانے کے بعد ہریتک روشن انہیں اپنی کار میں بیٹھاکر وہاں سےچلے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ہریتک کے ساتھ مسٹری گرل کی تصویریں وائرل ہوئیں تو مداحوں  کے ذہن میں مختلف سوالات اٹھنے لگے ۔ بھارت کےفوٹو گرافر پیپراجی ریتک روشن سے رک کر انہیں پوز دینے کیلئے کہتے رہے لیکن وہ نہیں رکے ۔

اداکار اپنی دوست کو کیمرے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے اور ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے ۔جیسے ہی ریتک کی مسٹری گرل کے ساتھ تصویریں وائرل ہوئیں تو فینس اس مسٹری گرل کے بارے میں بات کرنے لگے ۔ فینس اس لڑکی کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں کہ آخر وہ کون ہے؟ ۔ مسٹری گرل کون ہے؟ یہ کوئی نہیں جانتا ، لیکن فینس اندازہ لگا رہے کہ وہ صبا آزاد ہوسکتی ہیں ، جو ایک نوجوان سنگر ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں نصیر الدین شاہ کے بیٹے عماد کے ساتھ کام کیا ہے  لیکن اس کیلئے کوئی کنفرم نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: FIA والو مجھ پر رحم کرو۔۔حریم شاہ کا موٹے ہونٹوں سے ویڈیو پیغام