وادی زیارت میں برفباری کا سلسلہ شروع،سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: وادی زیارت میں برفباری کا سلسلہ شروع،سردی کی شدت میں اضافہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رحمت اللہ موسی خیل)بلوچستان کے مختلف اضلاع (ہرنائی اور گرد و نواح )میں دن بھر گہرے بادلوں کے بعد ہلکی ہلکی بوندھا باندی شروع ہو گئی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
زیارت میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی زیارت میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شدید سردی کے دوران سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہے۔
سنجاوی اور اطراف کے علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی چوتیر، بٹے تیر، نشپہ، شیرین، وچ وانی اور پوئی شریف کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی شہری ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل