پاکستانی شہری ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل

Dec 30, 2025 | 22:39:PM
پاکستانی شہری ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نوشہرہ کے رہائشی دو پاکستانی شہری ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل کر دی گئیں۔

ایران میں  پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  دونوں پاکستانی شہری انسانی  سمگلروں کے لالچ کا شکار ہوئے,دونوں پاکستانی ایران ترکی سرحد کے قریب شدید موسمی حالات میں جان کی بازی ہار گئے،پاکستانی سفیر نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ انسانی سمگلروں کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرون ملک جانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔   پاکستانی سفیر نے میتوں کی نوشہرہ منتقلی کے لیے فوری انتظامات پر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا،پاکستانی سفیر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سوشل میڈیا پرغیر قانونی پوسٹیں شیئر کرنے والے ہو جائیں تیار